حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں کمی جبکہ ڈیزل پر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پیٹرول پر لیوی 9 روپے 24 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 117 روپے 41 پیسے سے کم ہو کر 108 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اس کے برعکس ڈیزل پر لیوی میں 9 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 42 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 52 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






