انمول پنکی کی عدالت میں چیخ و پکار، پولیس پر بڑا الزام لگا دیا

کمرہ عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزمہ “پنکی” نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی قصور نہیں اور اسے مارا پیٹا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ بین الصوبائی منشیات فروش انمول عرف پنکی کو سخت سیکیورٹی میں کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں دورانِ سماعت ہنگامہ آرائی اور کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی۔

سماعت کے دوران ملزمہ نے عدالت کے اندر چیخ و پکار شروع کر دی اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی بھی اطلاعات سامنے آئیں۔

کمرہ عدالت میں ملزمہ نے میڈیا اور جج کے سامنے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کیا۔

اس کا کہنا تھا کہ اسے بے گناہ پھنسایا گیا ہے اور پولیس اس پر تشدد کرتی ہے۔

ملزمہ نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ اس کے خلاف یکطرفہ کارروائی ہو رہی ہے اور اس کے خاندان کو بھی مبینہ طور پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close