شہری ہوشیار! سرمایہ کاری کے نام پر نیا فراڈ

اسلام آباد:   اسلام آباد میں آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر بڑے فراڈ کا انکشاف ہوا۔ 277 افراد سے تقریبا ساڑھے 13 کروڑ روپے ہتھیا لیے گئے۔رپورٹ کے مطابق موبائل ایپس کے ذریعے شہریوں کو لوٹے کے الزام پر غیر ملکی باشندوں سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ اور فراڈ کی دفعات کیتحت ایف آئی آردرج کی ہے۔مقدمہ مقامی شہری مراد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔۔ ایف آئی آر کے مطابق بذریعہ ایپ 270 افراد سے 13 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد ہتھیا لیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close