کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں کی وجہ سے ہر ملک مہنگائی کا نشانہ بنا ہے ،امید ہے 2035 تک پاکستان ایک ٹریلین کی اکانومی بن سکے گا۔لاہور ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ایران امریکا جنگ سے عالمی بحران پیدا ہوا اور تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ تیل کی قیمتوں کی وجہ سے ہر ملک مہنگائی کا نشانہ بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے معرکہ حق کے بعد بھارت 100 مرتبہ سوچے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کو جدید ٹیکنالوجی کی بنیادوں پر فعال کرنا ہے، ہمیں اپنی برآمدی صلاحیت کو 100ارب روپے سے بڑھانا ہے۔ امید ہے 2035 تک پاکستان ایک ٹریلین کی اکانومی بن سکے گا، ترقی کے لیے ایکسپورٹ سے زرمبادلہ صلاحیت تیزی سے بڑھانا ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پر آئی ایم ایف کی وجہ سے ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا ہے، جیسے حالات بہتر ہوں گے تو بجلی کی قیمتوں کوبہتر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ ریلیف دیا گیا ہے، خواہش ہے بزنس مین اور تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






