ثنایوسف قتل کیس ، اہم انکشافات

ثنایوسف قتل کیس میں تفتیشی افسر نے ٹرائل کورٹ کو بتایا کہ ملزم کو شناختی پریڈ میں شناخت کر لیا گیا اور اُس کی خواہش پر مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان بھی ریکارڈ کیا گیا، جس میں اس نے قتل کا اعتراف کیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر فخر عباس نے عدالت میں اہم انکشافات کیے۔ پراسیکیوٹر نوید حسین کی جانب سے ریکارڈ کروائے گئے بیان میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم عمر حیات کو جڑانوالہ میں اس کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے اسلام آباد آکر پستول کی نشاندہی کی جس کے بعد اسلحہ برآمد کر لیا گیا، جبکہ دورانِ تفتیش اُس مقام کی بھی نشاندہی کی گئی جہاں سے گاڑی کرائے پر لی گئی تھی اور گاڑی کی شناخت بھی کر لی گئی۔ مزید بتایا گیا کہ ثناء یوسف کے کمرے کے دروازے پر لگے شیشے سے حاصل ہونے والے فنگر پرنٹس نادرا رپورٹ کے مطابق ملزم عمر حیات کے ثابت ہوئے، جبکہ ملزم اور مقتولہ کے درمیان واٹس ایپ چیٹ بھی تفتیش کا حصہ ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close