کراچی: رکن صوبائی اسمبلی امتیاز شیخ کا سندھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے ،لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسز کا پیپلز پارٹی کی قیادت کو نوٹس لینا چاہیں ،کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں سندھ کا کوئی نمائندہ شامل نہیں ،کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں سندھ کے دو نمائندوں کو شامل کیا جائے۔تمام بورڈ آف ڈائریکٹر کا تعلق وفاق سے ہے جن کو عوام کی تکالیف کا کوئی احساس نہیں ہے۔اندرون سندھ قیامت خیز گرمی میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ،ہم نے ماضی میں وفاق کو پرپوزل دیا تھا حیسکو اور سیپکو کو سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے۔حیسکو اور سیپکو کو صوبے کے حوالے کرنے سے عوام کو لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں رلیف دیا جاسکتا ہے ۔ماضی کے پرپوز ایگریمنٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔موسم گرما میں اس سلسلے میں قراردادیں پاس ہوتی ہیں موسم تبدیل ہوتے ہی خاموشی چھاجاتی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو سے اپیل ہے کہ سندھ میں لوڈشیڈنگ کانوٹس لے کر وفاقی حکومت سے بات کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






