جماعت اسلامی کا کام صرف تیلی لگانا ہے

کراچی:   سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی والوں کا کام صرف ’تیلی‘ لگانا ہے۔سندھ اسمبلی اجلاس میں شرجیل میمن اظہار خیال کررہے تھے اس دوران جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی محمد فاروق نے بیچ میں بولنا چاہا تو شرجیل میمن نے انہیں کہا کہ آپ جماعت اسلامی والوں کا کام صرف تیلی لگانا ہے آپ بیٹھ جائیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ منشیات صرف سندھ کا ایشو ہے اور ارکان اسمبلی کی ٹیسٹ کروائیں بالکل ٹیسٹ کروائیں لیکن کل ان کے لوگوں کے کچھ نام سامنے آئے ہیں شاید اور بھی آئیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ افسوس ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے حساس معاملے پر بھی سیاسی پوائنت اسکورنگ کی ہے، ہمارے پاس لمبی فہرست ہے لیکن اس جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہتے۔ انمول پنکی کی گرفتاری پر پولیس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، شرجیل میمن ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ‘ڈرگ کوئین’ انمول عرف پنکی کے منشیات نیٹ ورک میں ہمارے کچھ نامور ہیروز اور اداکار بھی ملوث ہیں۔شرجیل میمن نے نے واضح کیا کہ منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والے کسی بھی بااثر شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا، انمول عرف پنکی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دن رات کی محنت کے بعد گرفتار کیا ہے۔سینئر وزیر نے بتایا تھا کہ سندھ کو منشیات سے صاف کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت، خصوصاً فریال تالپور کی صدارت میں ہونے والے حالیہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق اور سخت ترین کریک ڈاؤن کا حتمی فیصلہ کیا جا چکا ہے۔انھوں نے واضح کیا تھا کہ پنکی کے پیچھے چاہے کوئی بھی بااثر شخصیت ہو، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close