پائپ لائن کام کے دوران گیس بند رہے گی

کراچی :   سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کراچی کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ایس ایس جی سی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نیپا فلائی اوور (پُل) کے قریب گیس پائپ لائنز کی لوئرنگ کے باعث مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ترجمان کے مطابق بی آر ٹی روٹ پر نیپا فلائی اوور کے قریب ٹرانس کراچی کی درخواست پر سوئی سدرن گیس کمپنی کی 16 انچ اور 20 انچ قطر کی ہائی پریشر گیس پائپ لائنز کی لوئرنگ کا کام ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب انجام دیا جائے گا۔پاکستان میں گیس کی پیداوار میں اضافہ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کام سوئی سدرن گیس کمپنی کے شیڈولڈ شٹ ڈاؤن کے دوران مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی جو رات 10:00 بجے سے صبح 5:00 بجے تک ہوگا، تاہم تکنیکی نوعیت کے پیش نظر کام صبح 8:00 بجے تک بھی جاری رہ سکتا ہے۔ایس ایس جی سی کے مطابق اس دوران لیاقت نیشنل اسپتال، آغا خان اسپتال، کراچی سینٹرل پرزن سمیت مندرجہ ذیل علاقوں اور صارفین کو گیس کی فراہمی عارضی معطل رہے گی، مزید برآں، اس دوران سائٹ انڈسٹریل ایریا میں گیس کے کم پریشر کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔دیگر متاثرہ علاقوں کی تفصیل درج ذیل ہے گلشن اقبال کے تمام بلاکس پی آئی بی کالونی،جمشید روڈ،لائنز ایریا،پی ایچ ایس سوسائٹی،صدرکھارادر کے بعض علاقے،لیاری، گارڈن اور اطراف کے علاقے،ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقوں میں گیس کی فراہمی صبح 8:00 بجے تک معطل رہ سکتی ہے۔ صارفین کو درپیش تکالیف کیلیے ادارہ معذزت خواہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close