کراچی: انمول پنکی کیس سامنے آنے کے بعد ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے ارکان سندھ اسمبلی کے ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کردیا۔سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ انمول پنکی کے معاملے کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے، یہ پورا مافیا ہے بڑے بڑے نام سننے کو مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منشیات کا منظم نیٹ ورک سندھ حکومت سے بالا ہے، اس نیٹ ورک کے پیچھے کس کا گٹھ جوڑ ہے بے نقاب ہونا چاہیے۔ انمول پنکی کی گرفتاری پر پولیس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، شرجیل میمن شرجیل میمن نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ منشیات صرف سندھ کا ایشو ہے اور ارکان اسمبلی کے ٹیسٹ کروائیں بالکل ٹیسٹ کروائیں لیکن کل ان کے لوگوں کے کچھ نام سامنے آئے ہیں شاید اور بھی آئیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ افسوس ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے حساس معاملے پر بھی سیاسی پوائنت اسکورنگ کی ہے، ہمارے پاس لمبی فہرست ہے لیکن اس جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






