اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بشری بی بی اور عمران خان دونوں کو بہترین علاج مہیا کیا جا رہا ہے۔جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور صحت پر بات ہوئی، قانون میں اجازت نہیں ہے کہ ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کریں، کامیاب ہو جائے تو وہ انقلاب کہلاتا ہے ناکام ہوئے تو غداری کہلاتا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک جماعت بار بار وفاق پر حملہ کرے، اس رویے کو بار بار دہرانے سے بہتری نہیں آتی، اینٹی اسٹیٹ بیانیہ بنایا گیا، اس کا ایک ایک ثبوت دوں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





