سونا خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی:   سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 155 ڈالر کم ہوگئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 4 ہزار 545 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔انٹرنیشنل مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، جس سے نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 76ہزار 862 روپے ہوگئی۔اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونا بھی 13 ہزار 289 روپے سستا ہوگیا اور نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 832 روپے کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 972 روپے کی کمی سے 8 ہزار 232 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 833 روپے کی کمی سے 7 ہزار 57 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close