ملک کے مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال تبدیل ہونے لگی ہے، جہاں بعض علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی جبکہ کہیں بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
لاہور میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بارش کے 20 فیصد امکانات موجود ہیں جبکہ دن بھر موسم خشک رہنے کا امکان ہے,شہر کا مطلع صاف ہے اور دھوپ کے ساتھ ہلکی ہوائیں چلتی رہیں. لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے, ہواؤں کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں ساتویں نمبر پر رہا، جہاں مجموعی اے کیو آئی 137 ریکارڈ کیا گیا۔ بیدیاں میں آلودگی کی سطح 161، ماڈل ٹاؤن میں 155، گلبرگ تھری میں 148 جبکہ برکی روڈ پر اے کیو آئی 132 ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ دن کے وقت موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ صبح کے وقت ہی درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ شدت 33 ڈگری محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
ادھر اسلام آباد میں بادلوں نے ڈیرے جما لیے ہیں اور محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے.
وفاقی دارالحکومت میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






