تصاویر کے ذریعے ونڈوز سسٹم ہیک کرنیکا خطرناک سائبر حملہ بے نقاب

سائبر انٹیلی جنس پلیٹ فارم سائفرما کے محققین نے ایک نہایت خطرناک سائبر حملہ بے نقاب کیا ہے جس میں ونڈوز سسٹمز کو جعلی جے پی ای جی تصویری فائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

’آپریشن سائلنٹ کینوس‘ نامی اس مہم میں حملہ آور بے ضرر نظر آنے والی تصویروں کی آڑ میں خفیہ پاور شیل اسکرپٹس چلا کر صارفین کے کمپیوٹرز پر مکمل اور خاموش کنٹرول حاصل کر لیتے ہیں۔

یہ حملہ اس وقت شروع ہوتا ہے جب صارف کو ایک عام سی تصویر دکھائی دینے والی فائل، sysupdate.jpeg موصول ہوتی ہے۔ بظاہر یہ ایک جے پی ای جی امیج لگتی ہے لیکن حقیقت میں اس میں کوئی تصویر موجود نہیں ہوتی بلکہ اس کے اندر ایک خطرناک پاور شیل اسکرپٹ چھپا ہوتا ہے، جو خاموشی سے سسٹم میں داخل ہو کر مزید میلویئر ڈاؤن لوڈ کرنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close