کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے کے سمر زون میں واقع تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ گرما کی طویل تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات 23 مئی 2026 سے 31 جولائی 2026 تک ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سمر زون میں آنے والے تمام تعلیمی ادارے مذکورہ مدت کے دوران بند رہیں گے تاہم اداروں کے سربراہان اور متعلقہ انتظامی حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعطیلات سے قبل تمام ضروری دفتری امور، ریکارڈ کی تکمیل اور دیگر انتظامی ذمہ داریاں مکمل کریں۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ تعطیلات سے قبل ڈیجیٹل مردم شماری سے متعلق تمام امور کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے،بصورت دیگر متعلقہ ادارے کے سربراہ کو تعطیلات کی سہولت نہیں دی جائے گی۔محکمہ نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ تعلیمی و انتظامی امور میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






