صحت مصنوعات پر ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور

کوئٹہ:   بلوچستان اسمبلی نے خواتین کی صحت اور حفظانِ صحت سے متعلق مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، جس میں خواتین کی صحت سے متعلق تمام مصنوعات اور ان کے خام مال پر جنرل سیلز ٹیکس اور اضافی سیلز ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نیشنل پارٹی کے رکن رحمت صالح بلوچ نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں 89 فیصد خواتین محفوظ اور کم قیمت میں ایم ایچ ایچ مصنوعات سے محروم ہیں جو انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔اجلاس کے دوران دیگر خواتین ارکان نے بھی قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی صحت اور حفظانِ صحت ایک اہم مگر خاموش مسئلہ ہے، جس پر سنجیدہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close