*مظفر آباد( )11مئی 2026ء*
قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت وویمن یونیورسٹی ا ٓف آزاد جموں وکشمیر باغ کا24واں سینٹ اجلاس ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سینٹ اجلاس میں وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹرانیلہ کمال،نمائندہ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر غلام رضا بھٹی،سیکرٹری صدارتی امور محمد شاہد ایوب، رجسٹرار قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر شائق الرحمان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف حویلی پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد، ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر شاہد حسین، پروفیسر ڈاکٹر کمال خان وویمن یونیورسٹی باغ، پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق رجسٹرار وویمن یونیورسٹی باغ، صاحبزادہ محمد زاہد ٹریژرر وویمن یونیورسٹی باغ اور دیگر نے شرکت کی جبکہ سابق وائس چانسلر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا، سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان، سابق وائس چانسلر لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور ڈین فیکلٹی آف سائنسز یونیورسٹی آف ٹیکسلا پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ غضنفر نے بذریعہ آن لائن سینٹ اجلاس میں شرکت کی۔ سینٹ اجلاس میں وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹرانیلہ کمال نے قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز چوہدری لطیف اکبر اور سینٹ کے دیگر ممبران کو جامعہ خواتین باغ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور جامعہ باغ میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس اور درپیش مسائل سے بھی سینٹ اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر قائمقام صدر آزادجموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹیز چوہدری لطیف اکبر نے وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹرانیلہ کمال کو ہدایت کی کہ جامعہ خواتین باغ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کا رلائی جائیں اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھی جائے تاکہ جامعہ خواتین باغ کوتعلیم کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد مل سکے۔ اس موقع پر قائمقام صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز چوہدری لطیف اکبر نے جامعہ خواتین باغ میں معیار تعلیم کی بہتری کے لئے وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹرانیلہ کمال کو اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔
٭٭٭٭
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






