عمران خان سے منسوب تاریخی گھر فروخت کے لیے پیش

برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع تاریخی گھر، جہاں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان اور ان کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے ساتھ شادی کے دوران اور طلاق کے بعد کئی برسوں تک مقیم رہے، 2 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ (25 ملین پاؤنڈ) کی طلب کردہ قیمت پر فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔

’اورملی لاج‘ (Ormeley Lodge) کے نام سے معروف یہ 10 بیڈ رومز پر مشتمل الگ تھلگ رہائشی پراپرٹی جنوب مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں ’ہیم کامن‘ پر رچمنڈ پارک کے قریب واقع ہے۔

پراپرٹی کی تفصیلات کے مطابق جارجین دورِ حکومت کے ابتدائی زمانے میں تعمیر ہونے والا یہ گھر تقریباً 15,814 مربع فٹ رقبے پر مشتمل ہے، جس میں 7 باتھ رومز، وسیع باغات اور ایک کاٹیج (چھوٹا مکان) بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close