امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت فوجی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوئی بھی کوشش کی تو امریکا ایران پر ہزاروں میزائل داغنے کے لیے تیار ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری پیغام میں ایران کو خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ایرانی حکومت نے دنیا کے کسی بھی کونے سے امریکا کے موجودہ صدر، یعنی ان، کے قتل کی دھمکی پر عمل کرنے یا قتل کرنے کی کوشش کی تو ایک ہزار میزائل فوری طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہیں، جس کے بعد ہزاروں مزید میزائل بھی داغے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں اور امریکی فوج ایک سال کے عرصے کے لیے، جس میں ضرورت پڑنے پر توسیع بھی کی جا سکتی ہے، ایران کے تمام علاقوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت اور تیاری رکھتی ہے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے ایران کی ہٹ لسٹ پر ہیں، اور اگر انہیں قتل کر دیا گیا تو امید ہے کہ لوگ انہیں یاد رکھیں گے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پہلے ہی برقرار ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج مکمل طور پر الرٹ ہے اور کسی بھی ایسی کوشش کا بھرپور فوجی جواب دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






