ملک بھر میں انٹرنیٹ متاثر؟ پی ٹی اے کی جانب سے انتباہ جاری

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے ملک میں انٹرنیٹ سروس کے متاثر ہونے کی مدت سے متعلق انتباہ جاری کر دیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے جاری اعلامیہ میں ملک میں آج سے 18 مئی تک شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے متعلق انتباہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایک بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی دور کرنے کے لیے مرمتی کام کیا جا رہا ہے، جس کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے یا کنیکٹیویٹی میں مسائل پیش آنے کا امکان ہے۔

کمپنی کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ انٹرنیشنل کیبل کنسورشیم کے تحت کی جانے والی مرمت 11 مئی سے شروع ہوگی جو 18 مئی تک جاری رہ سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close