سابق صوبائی وزیر اور رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی کے ڈیرے پر مخالفین نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ایوب گادھی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ان کے ڈیرے پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
ابتدائی طبی امداد کے بعد ایوب گادھی کو نازک حالت کے پیش نظر لاہور منتقل کیا گیا، جہاں انہیں سروسز ہسپتال ریفر کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایوب گادھی کے جسم پر پانچ گولیاں لگیں، جس کے باعث ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب عبدالکریم نے آر پی او فیصل آباد سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ہدایت جاری کی کہ حملے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر سینئر افسران اور فرانزک ٹیمیں پہنچ چکی ہیں، شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






