12 سے 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا ؟ الرٹ جاری کردیا گیا

این ڈی ایم اے نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 12سے24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت کے علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد،مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گوجر خان، جہلم، کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، لیہ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close