خوفناک زلزلہ، شدت اور مقام کیا ؟ جانئے

چلی کے ساحلی خطے کے قریب زلزلے نے علاقے میں ہلچل مچا دی، تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق جی ایف زیڈ نے بتایا کہ زلزلہ گرین وچ معیاری وقت کے مطابق 02:34 پر ریکارڈ کیا گیا۔ ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 تھی جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر نوٹ کی گئی۔

مزید بتایا گیا کہ زلزلے کا مرکز ابتدائی طور پر جنوبی عرض البلد 37.70 ڈگری اور مغربی طول البلد 73.19 ڈگری پر واقع تھا۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

زلزلہ کیوں آتا ہے؟
واضح رہے کہ زلزلہ دراصل زمین کی سطح کے نیچے موجود ٹیکٹونک پلیٹس   کی حرکت کے باعث آتا ہے۔ جب یہ پلیٹس آپس میں ٹکراتی، ایک دوسرے کے نیچے سرکتی یا دور ہوتی ہیں تو توانائی خارج ہوتی ہے، جس سے زمین میں ارتعاش پیدا ہوتا ہے۔ اسی عمل کو ٹیکٹونک پلیٹس  کہا جاتا ہے۔ بعض اوقات آتش فشانی سرگرمیاں بھی زلزلے کا سبب بن سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close