چین کے دو سابق وزرائے دفاع کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں پر بڑی مقدار میں رقم اور قیمتی اشیا بطور رشوت لینے کا الزام تھا، جسے فوجی عدالت میں ثابت قرار دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق سابق وزیر دفاع وی فینگے اور لی شانگفو کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمات کی سماعت کی گئی، جس کے بعد عدالت نے دونوں کو سزائے موت سناتے ہوئے ان کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق وی فینگے 2018 سے مارچ 2023 تک چین کے وزیر دفاع رہے، جبکہ لی شانگفو مختصر مدت کیلئے اس عہدے پر فائز رہے تھے تاہم بعد میں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
چینی حکومت کی جانب سے حالیہ برسوں میں کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اعلیٰ حکومتی و عسکری شخصیات کے خلاف کارروائیوں کو اسی مہم کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






