ایران سے ڈیل یا جنگ؟ ٹرمپ نے سب کچھ کھل کر بتا دیا

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ ایک ہفتے میں طے پا سکتا ہے، ایران آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے جلد معاہدہ نہیں کرتا تو نئے حملے کریں گے۔صدر ٹرمپ نے امریکی چینل کو ٹیلیفون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے جلد معاہدہ نہیں کرتا تو اس پر نئے حملے کریں گے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے ہیں، ایران جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے امکانات روشن ہیں، یہ بہت ممکن ہے کہ ہم ایک معاہدے تک پہنچ جائیں۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کرنے جا رہا ہے، ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران میں ان لوگوں سے بات کر رہے ہیں جو ڈیل چاہتے ہیں، دیکھتے ہیں ایران ڈیل پر متفق ہوتا ہے یا نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close