3 ابوظہبی : ایران کی طرف سے یو اے ای پر 4 کروز میزائل فائر کئے گئے۔اماراتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے فائر کیے گئے 3 میزائل تباہ کردیئے گئے جبکہ ایک سمندر میں گرا۔اماراتی وزارت دفاع کے اس بیان پر ایران کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔خلیجی میڈیا نے کہا کہ ایران کے ڈرون حملہ سے فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں آگ لگ گئی، فجیرہ سول ڈیفنس ٹیمیں جائے وقوعہ میں تعینات کردی گئی جو آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس سے قبل دبئی میں موجودہ حالات اور ممکنہ میزائل حملے کے خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا تھا، حکام نے موبائل فونز پر بھیجے گئے پیغام میں خبردار کیا تھا کہ ممکنہ میزائل خطرے کے پیش نظر شہری فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور مزید ہدایات کا انتظار کریں تاہم حکام نے کچھ ہی دیر بعد دوسرا پیغام جاری کرتے ہوئے صورتحال کو محفوظ قرار دیتے ہوئے شہریوں کو معمولات زندگی بحال کرنے کی اجازت دے دی تھی۔بعد ازاں حکام کی جانب سے شہریوں کو تیسرا ہنگامی الرٹ موصول ہوا، جس میں میزائل اور ڈرون حملوں کے ممکنہ خطرات سے خبردار کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






