خیبر پختونخوا محکمہ صحت میں روٹیشن پالیسی پر عملدرآمد کا حکم ملنے کے بعد تمام افسران کی فہرست طلب کر لی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا محکمہ صحت میں روٹیشن پالیسی پر عملدرآمد کا حکم ملنے کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز نے افسران کے تبادلوں کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور دو سالہ مدت مکمل کرنے والے تمام افسران کی فہرستیں طلب کر لی ہیں۔
چترال، ہزارہ اور مالاکنڈ ریجن میں روٹیشن پالیسی نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تبادلوں کے لیے فوری تجاویز ارسال کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
روٹیشن پالیسی کے لیے ضلعی سطح پر کیسز نمٹا کر باقی فہرستیں ہیڈ کوارٹر بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو حکم نامے پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت اور پالیسی پر لیٹر اینڈ اسپرٹ کے تحت سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افرادی قوت کی بہتر تقسیم کے لیے روٹیشن پالیسی لائے ہیں۔ انتظامی بنیادوں پر غیر ضروری طویل تعیناتیوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور مقررہ مدت سے زائد تعیناتی صرف ٹھوس وجوہات پر ہی ممکن ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





