میڈیا ورکرز کیلئے خوشخبری؟ حکومت کا نیا عزم سامنے آگیا

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم پاکستان میں آزاد، ذمہ دار اور متحرک میڈیا کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا روایتی میڈیا طویل عرصے سے عوامی اعتماد اور جمہوری اقدار کے مضبوط ستون کے طور پر کھڑا ہے، معرکہ حق کے دوران پاکستانی میڈیا نے دنیا کو توازن اور وضاحت کے ساتھ آگاہ کرنے میں ذمہ دارانہ اور حب الوطنی پر مبنی کردار ادا کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی میڈیا بتدریج ماڈرن ٹولز اور گلوبل کنیکٹویٹی سے ہم آہنگ ہو رہا ہے،ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پاکستان کی حقیقی تصویر اور صلاحیت کو اجاگر کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔عطا اللہ تار نے کہا کہ ہم صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان میں میڈیا کی آزادی، ذمہ داری اور تمام میڈیا کے روشن مستقبل کے لیے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close