اسرائیل اور امریکا کیلئے سخت وارننگ… ایران کا بڑا اعلان

تہران :  ایرانی پارلیمان کے ڈپٹی سپیکر علی نیکزاد نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی پوزیشن دوبارہ کبھی پہلی جیسی نہیں ہوگی، ایک بات یقینی ہے کہ ہم آبنائے ہرمز سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں ایرانی پارلیمان کے ڈپٹی سپیکر علی نیکزاد نے کہا کہ ہرمز صوبے کے حکام اور وہاں تعینات فورسز کو ٹاسک دیا جاچکا ہے، امریکا ہرمز کھلوانے میں ناکام رہا، ناکہ بندی بھی کامیاب نہیں ہوگی۔علی نیکزاد نے کہا کہ اسرائیل کے بحری جہاز کبھی آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکیں گے، امریکا اور اس کے اتحادی جارح ممالک کو بھی پابندیوں کا سامنا ہوگا، باقی ممالک کے جہاز ایران کی اجازت سے آبنائے ہرمز سے گزریں گے۔پاسداران انقلاب نے ٹرمپ انتظامیہ کی فیصلہ سازی کی صلاحیت پر سوال اٹھایا، ترجمان پاسداران نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو ناممکن فوجی کارروائی اور ایک تلخ معاہدے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے بھی امریکا کو آڑے ہاتھوں لیا، کہتے ہیں امریکی قزاقوں کے لیے آبنائے ہرمز کو قبرستان بنا دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close