سیالکوٹ: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی وار میں ملوث ہے اور افغانستان کو بھارت کی پراکسی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی اور افغان طالبان کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے، تاہم پاکستان خطے میں امن اور اچھے ہمسایہ تعلقات کا خواہاں ہے۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ قومی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دینا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھارت کو شکست دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا ہے اور بھارت دوبارہ پاکستان کے خلاف جارحیت کی جرات نہیں کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






