ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق حیدرآباد اور لاڑکانہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 200 روپے، سرگودھا میں 190 روپے جبکہ سکھر میں 160 روپے تک بڑھ گئی ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ملتان میں 133 روپے 33 پیسے، جبکہ کراچی اور خضدار میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح کوئٹہ میں 90 روپے، اسلام آباد میں 67 روپے، گوجرانوالا میں 66 روپے اور راولپنڈی میں 40 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ملک بھر میں سب سے زیادہ 2,500 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ لاہور میں یہی تھیلا سب سے کم قیمت یعنی 1,810 روپے میں دستیاب ہے۔
کوئٹہ میں قیمت 2,450 روپے، حیدرآباد 2,440 روپے، اسلام آباد 2,373 روپے، پشاور 2,350 روپے، بنوں اور خضدار میں 2,300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
راولپنڈی میں قیمت 2,347 روپے، فیصل آباد 2,250 روپے جبکہ سکھر اور لاڑکانہ میں 2,200 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح گوجرانوالا، ملتان اور سیالکوٹ میں 2,133 روپے، بہاولپور میں 2,067 روپے جبکہ سرگودھا میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2,000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






