سہیل آفریدی کو ہٹانے کی کوششیں؟ رانا ثناء اللہ ے بڑا دعویٰ کر دیا

 

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جیسے ہی کوئی ان کی بات سننا شروع کرتا ہے، کچھ عناصر اسے ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے مطابق پہلے علی امین گنڈاپور کے ساتھ بھی یہی صورتحال پیش آئی اور اب سہیل آفریدی کے حوالے سے بھی اسی نوعیت کی باتیں سامنے آ رہی ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا، جبکہ مسلم ممالک کی بہتری کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت متحرک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی کوشش ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی رہے تاکہ عالمی تجارت متاثر نہ ہو۔ ان کے مطابق اس معاملے پر وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور عسکری قیادت مسلسل رابطے میں ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان جنگ کے بجائے امن کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ خطے میں استحکام آئے تاکہ تمام ممالک اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

توانائی کے شعبے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت محدود ہے، جس کے باعث پیک آورز میں طلب بڑھنے پر لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سولر توانائی کو مرحلہ وار سسٹم میں شامل کرنا چاہتی ہے، جبکہ عوام کو ذاتی استعمال کے لیے سولر لگانے کی مکمل اجازت حاصل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close