واشنگٹن (یکم مئی دو ہزار چھبیس): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 11 طیارے گرائے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو میڈیا سے گفتگو میں بارہا پاک بھارت تنازع کا حوالہ دیتے رہے ہیں، ایک بار پھر اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان نے 11 بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو رکوایا تھا، جس پر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی تعریف کی تھی۔
ٹرمپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ انہوں نے جنگ روک کر کروڑوں زندگیاں بچائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس نام نہاد پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے رات کی تاریکی میں “آپریشن سندور” کے نام سے پاکستان پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا۔
تاہم پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور صورتحال کو کنٹرول کرتے ہوئے جنگ بندی کی طرف لے جانے پر مجبور کر دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






