پولیس نے مبینہ طور پر ہم نام شہری کو اشتہاری ملزم سمجھ کر گرفتار کر لیا

اوکاڑہ : پولیس نے ایک غیر معمولی واقعے میں مبینہ طور پر اصل اشتہاری ملزم کی جگہ اس کے ہم نام بے گناہ شہری کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تھانہ کینٹ اوکاڑہ میں پیش آیا، جہاں ایس آئی سفیان نے اشتہاری ملزم لیاقت علی کی گرفتاری کے بجائے اس کے ہم نام ایک بے گناہ شہری کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے شہری کو دو روز تک حبسِ بے جا میں رکھا گیا اور اس پر مقدمے میں ملوث ہونے کے لیے مبینہ طور پر دباؤ بھی ڈالا گیا۔ بعد ازاں معاملہ سامنے آنے پر پولیس کی جانب سے اسے غلط فہمی قرار دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی وصولی سے متعلق معاملے کو بھی غلط فہمی قرار دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ اصل اشتہاری ملزم لیاقت علی کے خلاف 2016 میں مقدمہ درج ہوا تھا اور عدالت کی جانب سے اسے اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close