پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے صوبے میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 3 مئی تک ہیٹ ویو کی صورتحال متوقع ہے جس سے جامشورو، دادو، شہید بینظیر آباد، کشمور، گھوٹکی، سانگھڑ گرمی کے لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔
خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر سمیت مختلف اضلاع میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ مشیر برائے بحالی گیانچند ایسرانی کی ہدایات پر ہیٹ ویو ایس او پیز تمام متعلقہ اداروں کو بھیج دی گئی ہیں، متعلقہ اداروں کے ساتھ اجلاس میں پیشگی اقدامات، ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔
ادارے آگاہی مہم، کولنگ کیمپس کے قیام، پانی، او آر ایس کی فراہمی، ہنگامی طبی امداد سے متعلق اپنی تیاری مکمل رکھیں، عوام، خصوصاً بچے، خواتین اور بزرگ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
سلمان شاہ نے کہا کہ کسان فصلوں کی کٹائی کے دوران موسمی حالات کو مدنظر رکھیں اور مویشیوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






