کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر ، PSLپلے آف، 4 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون میں راؤنڈ میچز کے اختتام پر حتمی چار ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

 

پشاور زلمی نے 17 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 13 پوائنٹس حاصل کرکے دوسری، ملتان سلطانز نے 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم لاہور قلندرز اور کراچی کنگز سے بہتر رن ریٹ کی بنا پر 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رہی۔

ایونٹ میں پلے آف کا سلسلہ منگل 28 اپریل سے شرو ع ہوگا، کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائر کھیلیں گے۔

29 اپریل کو پہلے ایلی مینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔

دوسرا ایلی مینیٹر یکم مئی کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 3 مئی کو ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close