افغان اشتعال انگیزی، پاک فوج کی بروقت کارروائی، پوسٹیں تباہ

جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے زلول خیل  انگور اڈہ میں کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی،پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی متعدد پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے دراندازی کی کوششوں کو پاک فوج نے ناکام بنا دیا، جس کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر وانا ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق پاک فوج مسلسل چوکس ہے اور سرحدی علاقوں میں کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حالیہ دنوں میں “آپریشن غضب للحق” کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کے باعث شدت پسند عناصر کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے، جس کے ردعمل میں ایسے واقعات پیش آ رہے ہیں۔

ادھر مقامی افراد نے افغان طالبان کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج سے بھرپور جوابی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close