واشنگٹن میں ایک اہم سرکاری تقریب اچانک خوف و ہراس میں بدل گئی جب ایک سکیورٹی الرٹ نے ماحول کو کشیدہ بنا دیا۔ میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران پیش آنے والے واقعے نے سکیورٹی انتظامات پر سوالات کھڑے کر دیے، تاہم امریکی صدر محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس سے وابستہ میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں ہلٹن ہوٹل میں عشائیہ جاری تھا کہ اچانک زور دار آواز سنائی دی، جس کے باعث ہال میں افراتفری پھیل گئی۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تقریب میں مختصر وقت کے لیے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی اور سیکریٹ سروس کے اہلکار فوری طور پر صدر ٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کر گئے۔ذرائع کے مطابق تقریب کے آغاز کے فوراً بعد ہی صدر ٹرمپ کو ایک تحریری نوٹ دکھایا گیا، اسی نوعیت کا پیغام اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کو بھی دیا گیا تھا، جس پر قریب بیٹھی ایک خاتون کے تاثرات حیران کن تھے۔ تقریب میں تقریباً 2,600 افراد شریک تھے اور فائرنگ کی آواز سنتے ہی متعدد افراد نے اپنی حفاظت کے لیے میزوں کے نیچے پناہ لے لی۔
عینی شاہدین کے مطابق آواز سنائی دیتے ہی صدر ٹرمپ سمیت دیگر شرکا اپنی نشستوں سے نیچے جھک گئے، جبکہ سیکریٹ سروس نے فوری ردعمل دیتے ہوئے صدر کو باہر نکال لیا۔ اسی دوران کئی اہلکاروں نے اسلحہ نکال کر پوزیشن سنبھال لی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






