ٹرمپ کا ایران کی بحریہ و فضائیہ تباہ کرنے اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دعویٰ

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ و فضائیہ تباہ کر دی ہے۔

 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے بڑے دعوے کر دیے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کی بحریہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اور ان کی فضائیہ بھی ختم ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا فضائی دفاعی نظام اور ریڈار مکمل طور پر ناکارہ بنا دیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے ایران کی جوہری لیبارٹریوں اور ذخیرہ گاہوں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز پر اب مکمل طور پر امریکا کا کنٹرول ہے اور کسی بھی جہاز کو ایرانی بندرگاہوں تک جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے باعث ایران کو یومیہ تقریباً 50 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے سابق امریکی صدر باراک اوباما پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایران کو اربوں ڈالر فراہم کیے گئے، جس سے وہ جوہری ہتھیاروں کی جانب بڑھے جبکہ دیگر صدور بھی انہیں روکنے میں ناکام رہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close