بھارتی ریاست چھتیس گڑھ ضلع جشپور میں خوفناک طیارہ حادثہ پیش آیا، جب ایک چارٹرڈ طیارہ آرا پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔
اس حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ طیارے میں دیگر مسافروں کی موجودگی کے بارے میں معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ پرواز کے دوران طیارہ پہاڑی علاقے کے اوپر سے گزر رہا تھا کہ اچانک کنٹرول بگڑنے یا کم بلندی کے باعث پہاڑ کی چوٹی سے جا ٹکرایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹکر اتنی شدید تھی کہ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور اس کا ملبہ دور دور تک پھیل گیا۔ حادثے کے بعد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں، جن میں جائے حادثہ کا ہولناک منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نگرانی میں ریسکیو اور راحت کا کام جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






