افغانستان کے سابق کرکٹر شاپور زدران ایک سنگین طبی پیچیدگی کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
38 سالہ شاپور زدران کی طبی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ان کے اہلِ خانہ نے بھی سوشل میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق اپڈیٹس شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ شاپور زدران نے افغانستان کی جانب سے 44 ون ڈے میچز میں 43 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 37 وکٹیں اپنے نام کیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






