ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کا کریڈٹ پاکستان کے نام کر دیا ہے۔
انطالیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی کوششوں کے باعث خطے میں جنگ رک سکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ بندی کو امن کے ایک اہم موقع کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔
غزہ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود وہاں 754 فلسطینی شہید کیے گئے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہونے والی نسل کشی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عالمی نظام کس کے تحفظ کے لیے کام کر رہا ہے، اور اگر مظلوم فلسطینی بچوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جا سکتا تو ایسا نظام بے فائدہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






