ٹرمپ کا چینی صدر کو خط لکھنے کا انکشاف ، خط میں کیا تھا ؟ بڑی خبر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کو خط لکھا تھا جس میں ایران کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر چین نے یقین دہائی کرائی کہ وہ ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کررہا ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ ایک ٹی وی انٹرویو اور بعد میں سوشل میڈیا پوسٹ میں بھی کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ چین ہماری آبنائے ہرمز کو مستقل طور پر کھلوانے کی کوشش پر بہت خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ سب چین اور پوری دنیا کے لیے کر رہے ہیں کیوں کہ یہ اہم گزرگاہ تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ چین کے دورے کے موقع پر ان کا پُرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی عسکری صلاحیت سب سے اعلیٰ ہے اور ضرورت پڑی تو ہم جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے یقین دہائی کرائی ہے کہ وہ ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کرے گا۔ انہوں نے اس پیش رفت کو امریکا اور چین کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت قرار دیا۔

اس سے قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی خبروں پر انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کو خط لکھا تھا۔ ان کے خط کے جواب میں شی جن پنگ نے یقین دہائی کرائی کہ چین ایران کو اسلحہ فراہم نہیں کر رہا ہے۔

تاہم امریکی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے یہ خط کب لکھا تھا اور انہیں جواب کب اور کس طرح موصول ہوا تھا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close