امریکا نے ایران کی بڑی پیشکش مسترد کردی

واشنگٹن امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی 5 سال تک معطل کرنے کی تجویز پیش کردی ۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کی یہ پیشکش مسترد کردی ہے ۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکا ایران کو یورینیم کی افزودگی 20 سال تک معطل کرنے پر اصرار کر رہا ہے۔ رپورٹ میں امریکی اور ایرانی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہیکہ پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کے دوران امریکا اور ایران نے تہران کی جوہری سرگرمیوں کی معطلی سے متعلق مختلف تجاویز کا تبادلہ کیا، لیکن دونوں فریق کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔خیال رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریبا 21 گھنٹے تک مذاکرات چلتے رہے تاہم مذاکرات کسی ڈیل پرپہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے۔اس حوالے سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی، ہم نے اپنی تجاویز ایران کے سامنے رکھ دی ہیں اور اب گیند ایران کے کورٹ میں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close