مکہ مکرمہ میں داخلے سے متعلق اہم پابندی عائد

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 18 اپریل سے حج ویزہ ہولڈرز کے سوا کسی بھی قسم کے ویزہ ہولڈرز کو مکہ مکرمہ میں قیام کی اجازت نہیں ہوگی اسکے علاوہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو پرمٹ کے بنا آج 13 اپریل سے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 اپریل تک عمرہ ویزہ، وزٹ ویزہ سمیت دیگر ویزہ ہولڈرز مکہ مکرمہ کو چھوڑ دیں اسکے بعد مکہ مکرمہ میں رہائش رکھنا قانوناً جرم ہوگا جس پر بھاری جرمانے سمیت قید کی سزا بھی رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close