چین کا آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران کی کھل کر حمایت کا اعلان

چین نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران کی کھل کر حمایت کا اعلان کیا ہے۔

چینی وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جن نے کہا ہے کہ چین کے بحری جہاز آبنائے ہرمز کے آر پار آ جا رہے ہیں، ایران کیساتھ چین کے تجارتی اور توانائی کے معاہدے ہیں، جن کا ہم احترام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسروں سے بھی توقع ہے کہ وہ ہمارے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔ آبنائے ہرمز کو ایران کنٹرول کرتا ہے اور ہمارے لیے کھلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین دنیا میں امن و استحکام میں سنجیدہ ہے ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر ہے ہیں۔

 دوسری جانب آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکا کی ممکنہ بحری ناکہ بندی کی دھمکی پر ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close