اسلام آباد مذاکرات کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر غالیباف کا پہلا پیغام سامنے آگیا
اسلام آباد مذاکرات کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر غالیباف کا پہلا پیغام آگیا ہے اور انہوں نے کہا ہےکہ’’فریق مخالف بالآخر مذاکرات کے اس دور میں ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا, میں ان مذاکرات کے عمل میں سہولت فراہم کرنے پر اپنے دوست اور برادر ملک پاکستان کی کوششوں کا بھی مشکور ہوں اور میں پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں‘‘۔
یادرہے کہ اسسلام آباد میں امریکہ و ایران مذاکرات کے بعد کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے۔
اپنے سلسلہ وارٹوئیٹس میں محمد باقر غالیباف نے لکھا کہ مذاکرات سے پہلے، میں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے پاس ضروری نیک نیتی اور ارادہ ہے لیکن گزشتہ 2 جنگوں کے تجربات کی وجہ سے ہمیں فریق مخالف پر کوئی بھروسہ نہیں ، ایرانی وفد میں شامل ساتھیوں نےآگے بڑھنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے لیکن مخالف فریق بالآخر مذاکرات کے اس دور میں ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
ان کا مزید کہناتھاکہ میں ان مذاکرات کے عمل میں سہولت فراہم کرنے میں اپنے دوست اور برادر ملک پاکستان کی کوششوں کا بھی مشکور ہوں اور میں پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، ایران ایک ایسا جسم ہے جس میں 90 ملین روحیں ہیں، ایران کے تمام بہادر لوگوں کی طرف سے، جنہوں نے سپریم لیڈر کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے اور سڑکوں پر نکلے ، میں شکر گزار ہوں، اور 21 گھںٹوں تک مذاکرات میں شریک رہنےو الے اپنے ساتھیوں کے بارے میں کہتاں کہ شاباش، اللہ آپ کو تقویت دے، ہمارے پیارے ایران زندہ باد اور پائندہ باد!
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






