دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آگیا ، ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست اندھرا پردیش میں ایک دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے میں ہائی کورٹ کے ایک سینیئر وکیل اس وقت جان سے گئے جب ایک کنکریٹ سے بھرا ٹرک ان کی لگژری گاڑی پر الٹ گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ حیدرآباد-وجے واڑہ ہائی وے پر کیسرہ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک بی ایم ڈبلیو کار حیدرآباد کی جانب جا رہی تھی۔

اسی دوران شام تقریباً 4 بج کر 15 سے 20 منٹ کے درمیان ایک کنکریٹ مکسچر ٹینکر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوگیا اور سیدھا کار پر الٹ گیا۔

حکام کے مطابق گاڑی میں ہائی کورٹ کے معروف وکیل بی سرینواس راؤ سوار تھے، حادثے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

وجے واڑہ کے پولیس کمشنر ایس وی راجہ شیکھر بابو کے مطابق لاش کو نکالنے کے لیے بھاری مشینری، جے سی بی اور کرین کا استعمال کیا گیا، جس کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ کنکریٹ سے لدے ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس سے وہ موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا۔

حادثے کے وقت بی ایم ڈبلیو ٹول گیٹ کراس کر رہی تھی، اور ٹرک کے شدید وزن نے گاڑی کو مکمل طور پر کچل کر ناقابلِ شناخت بنا دیا۔

پولیس اور ٹول پلازہ عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

حکام واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ آیا ٹینکر اوورلوڈ تھا یا کسی قسم کی غفلت برتی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close