امریکا نے مذاکرات سے قبل منجمد ایرانی اثاثے بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی، رائٹرز

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایرانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے قطر اور دیگر غیر ملکی بینکوں میں منجمد کیے گئے اربوں ڈالرز کے ایرانی اثاثے بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

تہران اس پیش رفت کو امریکا کی جانب سے نیک نیتی کے امتحان اور ایک پائیدار امن معاہدے کے لیے واشنگٹن کی سنجیدگی کی علامت قرار دے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان اثاثوں کی بحالی کو محض مالیاتی اقدام نہیں سمجھا جا رہا بلکہ اسے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے سے بھی جوڑا گیا ہے۔

یہ شرط کسی بھی دیرپا امن معاہدے سے قبل ایک اہم مرحلے کے طور پر سامنے آئی ہے، جس کا مقصد خطے میں تجارتی اور عسکری کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close