ئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
ترجمان اوگرا کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی کا کوئی باضابطہ اعلان جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور میڈیا غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں۔
ترجمان نے مزید زور دیا کہ پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق کسی بھی خبر کو نشر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق یقینی بنائی جائے تاکہ عوام میں غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔
اوگرا نے واضح کیا کہ جب تک حکومت کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں ہوتا، قیمتوں میں رد و بدل کی تمام خبریں محض افواہیں ہیں اور اس حوالے سے کوئی پریس ریلیز بھی جاری نہیں کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






