فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

 

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے دورے کے دوران ترکیہ کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close